تعارف سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی( رض)

تعارف  سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی( رض)

تعارف سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی( رض)

مصنف: سیدعزیزاللہ شاہ ایڈووکیٹ نومبر 2023

ولادت( 470ھ)کو موجودہ ایران  کے قصبہ جیلان میں ہوئی اور وہیں پر ابتدائی تعلیم وتربیت حاصل کی اور وصال (561ھ) بغداد میں ہوا-

شجرہ نسب: 

محی الدین ابو محمد عبد القادر جیلانی بن سید ابو صالح موسی جنگی دوست بن سید ابی عبداللہ بن سید یحییٰ الزاہد بن سید محمد بن سید داؤد بن سید موسیٰ ثانی بن سید عبداللہ ثانی بن سید موسیٰ الجون بن سید عبداللہ المحض بن سید حسن المثنی بن سیدنا امیر المومنین امام حسن بن سیدنا امیر المومنین اسد اللہ الغالب علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ  الکریم-(رض)

شجرہ طریقت:

سید الانبیاء محمد الرسول اللہ (ﷺ)  ، امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب، حسن البصری، حبیب العجمی، داؤد طائی، معروف كرخی، سری سقطی،جنید البغدادی، شیخ ابو بكر شبلی، شیخ عبد العزیز تمیمی، عبد الواحد تمیمی، ابو الفرح طرطوسی، ابو الحسن قرشی، ابو سعید مخزومی ، سیدنا غوث الاعظم  (رض)

ازواج :

سیدہ بی بی مدینہ بنت سید میر محمد، سیدہ بی بی صادقہ بنت سید محمد شفیع، سیدہ بی بی مومنہ، سیدہ بی بی صادقہ -(رضی اللہ عنہن)

اولاد:

حضرت شیخ عبد الوہاب بن عبد القادر الجیلانی ،حضرت شیخ عیسیٰ بن عبد القادر الجیلانی،حضرت شیخ عبد العزیز بن عبد القادر الجیلانی، حضرت شیخ عبد الجبار بن عبد القادر الجیلانی، حضرت شیخ عبد الرزاق بن عبد القادر الجیلانی،حضرت شیخ ابراھیم بن عبد القادر الجیلانی، حضرت شیخ یحییٰ بن عبد القادر الجیلانی ،حضرت شیخ موسیٰ بن عبد القادر الجیلانی، حضرت شیخ صالح بن عبد القادر الجیلانی، حضرت شیخ محمد بن عبد القادر الجیلانی(رح)  - انسانِ کامل کتاب کے مصنف عبد الکریم الجیلی آپؒ کے نواسے ہیں -

مشہور اساتذہ:

v   علم ِحدیث میں ابو غالب محمد بن الحسن الباقلانی،ابو ابکر احمد بن المظفر، ابو القاسم علی بن بیان الرزاز، ابو سعد محمد بن خُشیش، ابو محمد جعفر بن احمد السراج (رح)-

v   علم ِ فقہ میں ابو الوفاء علی بن عقیل (بغداد میں حنبلیوں کے شیخ تھے)، القاضی ابو سعد المبارک بن علی المخرّمی (جن سے آپ نے دست بیعت بھی حاصل کی)، ابو الحسن محمد بن القاضی ابو یعلی الحنبلی، ابو الخطاب محفوظ بن احمد الکلو ذانی الحنبلی(رح)-

v   علمِ تصوف میں ابو محمد جعفر بن احمد سراج، شیخ حماد بن مسلم الدباس، قاضی ابوسعد (یا ابو سعید) المخرمی (رح)-

مشہور تلامذہ:

ابو مدین المغربی ، موفق الدین ابن قدامہ مقدسی ، ابن جوزی ، حافظ عبد الغنی مقدسی، محمد بن احمد بن بختیار، ابو محمد عبداللہ بن ابو الحسن الجبائی، عبد الرحمن بن نجم الخزرجی، تاج الدین بطّہ، محمد بن ابو الحسین، ابراہیم الحداد الیمنی، محمد بن ابو المکارم الیعقوبی، محمد بن اللیث الضریر، علی بن ابو بکر ادریس، عبد اللطیف محمد الحرّانی ،سلطان صلاح الدین ایوبی وغیرھم (رح)  -

مشہور تصانیف:

الغنیۃ لطالبین طریق الحق، الفتح الربانی و الفیض الرحمانی، جلاء الخاطر من کلام شیخ عبد القادر، فتوح الغیب، بہجۃ الاسرار، سر الاسرار، الرسالۃ الغوثیۃ، حزب الرجاء و الانتھاء، معراج لطیف المعانی، یواقیت الحِکم، المواہب الرحمانیۃ، الفیوضات الربانیۃ، تحفۃ المتقین و سبیل العارفین، رسائل شیخ عبد القادر، دیوان شیخ عبد القادر، تنبیہ الغبی الی رؤیۃ النبی (ﷺ)، الرد علی الرافضۃ، حزب عبد القادر الکیلانی، تفسیر مسک الختام، البلبل الصادی فی مولد الہادی (ﷺ) -

مشہور القابات:

آپ (رح)کی کنیت ابو محمدؒ ہے، اپنے قصبہ کی وجہ سے جیلی ، جیلانی ، گیلانی اور الکیلانی کہے جاتے ہیں -

آپ (رح) کے مشہور القاب  مبارکہ میں سے ’’محی الدین‘‘اور ’’غوث الاعظم‘‘ ہیں -

 علاوہ ازیں واہبُ المراد، قُطب الارشاد، فرد الافراد، مرجع الاوتاد، محبوب سبحانی، قطب ربانی، شہبازِ لامکانی، محی الدین، الحسنی و الحسینی، پیران پیر، دستگیر ،امام الاؤلیاء ،زعیم العلماء، شیخ الشیوخ، نجیب الطرفین، کریم الاَبوَین، غوث الاعظم، سیّد الاسیاد، شہنشاہ بغداد، محبوب سبحانی قطب ربانی، شہبازِ لامکانی، باز اللہ الاشہب، اشہب لامکانی -

مختلف علوم پر دسترس:

تجوید ، علم الخلاف ، فقہ ، تفسیر ، حدیث ، اصول و عقائد، قضا و عدل ، اِفتاء ، لسان و لغت ، شعر و ادب ، تصوف  و عرفان

فقہی و اعتقادی مذہب :

عقیدہ اہلسنت وجماعت ،فقہ شافعی و حنبلی

سلسلہ عالیہ قادریہ :

تصوف میں طریقہ قادریہ آپؒ سے منسوب ہے اور دیگر تمام سلاسل تصوف آپؒ کے فیض یافتہ ہیں-

وہ خطے جہاں طریقہ قادریہ کو قبولِ عام حاصل ہے

عرب، افریقہ، مشرقِ بعید، وسط ایشیاء، ایشیائے کوچک،  قفقاز ، روس و چین ، یورپ ، شمالی امریکہ ،برصغیر پاک و ہند

سلسلہ عالیہ قادریہ کی شاخیں:

سلسلہ عالیہ قادریہ کی  کئی  شاخیں  ہیں جن  میں سے چند ایک مندرجہ ذیل ہیں: [1]

v    سلسلہ عالیہ سروریہ قادريہ حضرت سخی سلطان باھوؒ پاکستان

v    سلسلہ عالیہ قادريہ فارضيہ ( مصر )

v    سلسلہ عالیہ قادريہ محمديہ(مراکش)

v    سلسلہ عالیہ قادريہ كنتيۃ سوڈ ان، مغربی افریقہ، مراکش

v    سلسلہ عالیہ قادريہ رزاقیہ شيخ سيد رزاق علي الگيلانی

v    سلسلہ عالیہ قادريہ جيلانيہ(مراکش)سيد عبد الله زندافوا

v    سلسلہ عالیہ قادریہ بوتیشیہ

v    سلسلہ عالیہ قادریہ عرکیہ

v    سلسلہ عالیہ بريفكانيہ قادريہ

v    سلسلہ عالیہ قادریہ کسنزانیہ

v    سلسلہ عالیہ قادريہ  (الشيخ حسن القرة جيواری)

v    سلسلہ عالیہ برزنجیہ قادریہ

v    سلسلہ عالیہ زعبيہ قادريہ

v    سلسلہ عالیہ قادريہ نوريہ

v    سلسلہ عالیہ كنزيہ قادريہ السيد أبو الليث حمزة الأسد يوسف آل السيد القادری الشافعی

v    سلسلہ عالیہ قادريہ جعیليہ سوڈان

v    سلسلہ عالیہ قادريہ أوسيہ صومالیہ، کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا اور خلیج

v    سلسلہ عالیہ قادریہ برکاتیہ

٭٭٭



[1]) الطرق الصوفية،الدکتور عبداللہ بن دجین السہلی، للنشر و التوزیع ، کنوز اشبیلیا ، ریاض،   ص:85(

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر