اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:
"ان اللہ و ملئکتہ تصلون علی النبی یایہاالذین امنو صلو علیہ وسلموا تسلیما” (الاحزاب:56)
’’بیشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی) پر اے ایمان والو ان پر درود اور خوب سلام بھیجو‘‘-
رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:
’’حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے ارشاد فرمایا:
“وصلوا علی فان صلاتکم تبلغنی حیث کنتم”
’’اور مجھ پر سلام بھیجیں کیونکہ میں جہاں بھی ہوں تمہارے درود مجھ تک پہنچتے ہیں ‘‘- (سنن ابی داؤد، کتابُ المناسک)
فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ :
’’ اے بیٹا!اندھے پن،جہالت اور غفلت کے ساتھ لوگوں سے میل جول مت رکھ بلکہ ان سے دل کی آنکھوں، علم اور بیداری کے ساتھ مل-اگر ان سے کوئی اچھی بات ملے تو ان کا ساتھ دے اور ان کی تابعداری کر،اگر ان میں کوئی قابل نفرت اور خلاف ِ شرع بات دیکھے تو ان کا ساتھ نہ دے، خود بھی ان سے بچ اور دوسروں کو بھی اس سے بچنے کی تلقین کر-اللہ عزوجل کے معاملے میں تم پوری طرح غفلت میں ہو-تمہارے لیے ضروری ہے کہ احکامِ الٰہی کی تعمیل کے لیے بیدار و ہوشیار رہو اورمسجدوں ہی میں ہو رہو اور حضور نبی کریم (ﷺ) پہ کثرت سے درودوسلام بھیجو ‘‘- (الفتح الربانی)
فرمان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ:
بسم اللہ اسم اللہ دا ایہہ بھی گہناں بھارا ھُو
نال شفاعت سرور عالم چھٹسی عالم سارا ھُوؒ
حدوں بیحد درود نبیؐ نوں جنیدا ایڈ پسارا ھُوؒ
میں قربان تنہانتوں باھُوؒ جنہاں ملیا نبیؐ سوہارا ھُوؒ (ابیاتِ باھو)
فرمان قائداعظم محمد علی جناح ؒ:
ایمان ، اتحاد، تنظیم
’’ہماری عظیم اکثریت مسلمان ہے- ہم رسول خدا (سیدنا) محمد (ﷺ) کی تعلیمات پہ عمل پیرا ہیں -ہم اسلامی ملّت و برادری کے رکن ہیں،جس میں حق،وقار اورخودداری کے تعلق سے سب برابر ہیں -نتیجتاً ہم میں اتحاد کا ایک خصوصی اورگہرا شعور موجو د ہے‘‘- (آسڑیلیا کی عوام سے نشری خطاب 19 فروری ،1948ء)
فرمان علامہ محمد اقبال ؒ:
کافر ہندی ہوں میں دیکھ میرا ذوق و شوق
دل میں صلوٰۃ و درود، لب پہ صلوٰۃ و درود
شوق مری لے میں ہے، شوق مری نے میں ہے
نغمہ ’’اَللہُ ھُوْ‘‘ میرے رگ و پے میں ہے (بالِ جبریل)