اقتباس

اقتباس

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:

“من یھد اللہ فھو المھتدج و من یضلل فلن تجد لہ ولیا مرشدا”  (الکہف:17)

’’جسے اللہ عزوجل  راہ دے تو وہی راہ پر اور جسے گمراہ کرے تو ہرگز اس کا کوئی حمایتی راہ دکھانے والا(ولی ،مُرشد) نہ پاؤ گے ‘‘-

رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:

’’حضرت ابوسعید خُدری(رض) سے مرو ی ہے کہ سیدی رسول اللہ (ﷺ) نے ارشاد فرمایا: “لا تصاحب الا معمنا ، ولا یاکل طعامک الا تقی”

’’تم صرف مؤمن کی سنگت اختیار کرواورتمہاراکھانا پرہیزگار  ہی کھائے‘‘-(سنن أبی داود، كِتَابُ الْأَدَبِ)

فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ:

’’اولیاء اللہ جلال اورجمال کے درمیان رہتے ہیں،دائیں بائیں دھیان نہیں کرتے،پیچھے کی بجائے ان کی توجہ سامنے ہی رہتی ہے،انسان،جن اور فرشتے غرض سب طرح کی مخلوق ان کی خدمت کیلیے کمربستہ رہتی ہے-حُکم  اور علم ان کے خادم بن جاتے ہیں ،اللہ عزوجل کا فضل ان  کی غذا ہے ،انس ومحبت انہیں سیراب کرتا ہے ،اللہ  عزوجل کے فضل  کے طعام سے کھاتے ہیں اوران کی  اُنسیت کے شربت سے پیتے ہیں-اللہ عزوجل کا کلام سُننا ان کا مشغلہ(مصروفیت) ہے پس مردان خُدا ایک وادی میں ہیں اوردوسری مخلوق دوسری وادی میں-خلقِ خدکو احکام ِالہٰی سُناتے ہیں اورجن باتوں سے اللہ عزوجل نے منع فرمایا ہے ان سے روکتے ہیں،حقیقت میں وہی  حضور نبی کریم  (ﷺ) کے نائب اور  وارث ہیں ان کا کام خلقت کو دروازہ حق پر پہنچانا ہے اوراُن پر اللہ عزوجل کی حجت کو قائم کرناہے‘‘-(فتح الربانی)

فرمان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ:

ج: جِتھّے رَتی عِشق وِکاوے اوتھے مَناں ایمان دوِیوے ھو
کُتب کِتاباں وِرد وَظیفے اوتر چا کچیوے ھو
باجھوں مُرشد کُجھ نہ حاصل توڑے راتیں جاگ پڑھیوے ھو
مَرئیے مَرن تھِیں اَگے باھوؒ تاں رَبّ حاصِل تھِیوے ھو ابیاتِ باھو

فرمان قائداعظم محمد علی جناح ؒ:

ایمان ، اتحاد، تنظیم

’’وہ (جومسلمان ہوکر کانگرس کی طرف داری کرتے ہیں ) نمک حلالی کررہے ہیں، وہ جس ذوق وشوق سے کانگرس کی خدمت کررہے ہیں اگر اس کے نصف  سے بھی اللہ عزوجل کی فرمانبرداری کرتے تو انہیں معاشرے میں کم سے کم ایک باوقار مقام حاصل ہوتا‘‘- (پنجاب میں وزارت سازی ،صدرکانگرس کے بیان کا جواب نئی دہلی ،19 مارچ،1946ء)

فرمان علامہ محمد اقبال ؒ:

نہ پوچھ ان خرقہ پوشوں کی، ارادت ہو تو دیکھ ان کو
ید بیضا لیے بیٹھے ہیں اپنی آستینوں میں
نمایاں ہو کے دکھلا دے کبھی ان کو جمال اپنا
بہت مدت سے چرچے ہیں ترے باریک بینوں میں (بانگِ درا)

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر