اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:
’’وَلَا تُصَعِّرْ خَدَّکَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًاط اِنَّ اللہَ لَا یُحِبُّ کُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرٍo
’’اور لوگوں سے (غرور کے ساتھ) اپنا رخ نہ پھیر اور زمین پر اکڑ کر مت چل، بے شک اﷲ ہر متکبر، اِترا کر چلنے والے کو ناپسند فرماتا ہے‘‘- (لقمان:18)
رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:
’’قَالَ رَسُوْلُ اللهِ (ﷺ) قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ الْكِبْرِيَاءُ رِدَائِى وَالْعَظَمَةُ إِزَارِى فَمَنْ نَازَعَنِى وَاحِدًا مِنْهُمَا قَذَفْتُهٗ فِى النَّارِ ‘‘(سنن ابی داؤد،کتاب اللباس)
’’رسول اللہ (ﷺ) کا فرمان مبارک ہے کہ اللہ عزّوجل نے ارشادفرمایا:کبریائی میری چادر اور عظمت میری ازار ہے جو ان دونوں میں سے ایک چیز بھی مجھ سے چھینے گا میں اسے جہنم میں ڈال دوں گا‘‘ -
فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ :
’’اللہ والے تو طاعت گزار ہیں اور اس پر بھی ان کے دل خوف زدہ رہتے ہیں اورتم نافرمانیاں کرتے ہو اور تمہارے دل بے خوف ہیں- یہی تو صریح دھوکاہے،بچو، بچو کہیں بے خبری کی حالت میں تمہاری گرفت نہ فرمالے،سیدنا رسول اللہ (ﷺ) سے روایت ہے آپ (ﷺ) نے ارشاد فرمایا :ہرفن کے متعلق انہیں سے مدد چاہو جو اس کے ماہر ہیں-یہ عبادت بھی ایک فن ہے اوراس کے اچھے ماہر وہ لوگ ہیں جن کے اعمال میں اخلاص ہے جواللہ تعالیٰ کے حکم کو جاننے والے اوراس پر عمل کرنے والے ہیں‘‘-
(فتح الربانی)
فرمان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ:
بوہتی میں اوگن ہاری لاج پئی گل اُسدے ھُو
پڑھ پڑھ علم کریہن تکبر شیطان جیہے اوتھے مُسدے ھُو
لکھاں نوں بھَو دوزخ والا ہک نت بہشتوں رُسدے ھُو
عاشقاں دے گل چھری ہمیشاں باھُوؒ اگے محبوباں دے کُسدے ھُو (ابیاتِ باھو)
فرمان قائداعظم محمد علی جناح ؒ :
ایمان ، اتحاد، تنطیم
’’تمام دشواریوں کے باوجود مجھے یقین ہے کہ مسلمان دوسروں کی نسبت ’’بہترین سیاسی دماغ‘‘ رکھتے ہیں سیاسی شعور مسلمانوں کے خون میں ملا ہوا ہے،ان کی رگوں اورشریانوں میں دوڑ رہا ہے اور اسلام کی باقی ماندہ عظمت ان کے دلوں میں دھڑک رہی ہے ‘‘- (عربک کالج،دہلی،1939)
فرمان علامہ محمد اقبالؒ:
بانگِ اسرافیل ان کو زندہ کر سکتی نہیں
روح سے تھا زندگی میں بھی تہی جن کا جسد
مر کے جی اٹھنا فقط آزاد مردوں کا ہے کام
گرچہ ہر ذی روح کی منزل ہے آغوشِ لحد (ارمغانِ حجاز)