اقتباس اگست 2016

اقتباس اگست 2016

فرمان باری تعالیٰ : 

’’اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰ کُمْ عَبَثًا وَّاَنَّکُمْ اِلَیْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ‘‘’’سو کیا تم نے یہ خیال کر لیا تھا کہ ہم نے تمہیں بے کار ﴿وبے مقصد﴾ پیدا کیا ہے او ریہ کہ تم ہماری طرف لوٹ کر نہیں آئو گے؟‘‘﴿المومنون:۵۱۱﴾

فرمان رسول کریم ﷺ : 

’’ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ ﴿ö﴾ کُنْ فِی الدُّنْیَا کَأَنَّکَ غَرِیْبُ أَوْعَابِرُ سَبِیْلٍ‘‘’’اللہ کے رسول ﴿w﴾ نے ارشاد فرمایا کہ دنیا میں اس طرح رہو جس طرح تم مسافر ہو یا رستہ عبور کرنے والے ہو‘‘- ﴿صحیح البخاری، کتاب الرقاق﴾

فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی (رض) : 

صاحبزادہ: تیرا فکریہ نہ ہونا چاہیے کہ کیا کھائے گا، کیا پیئے گا،کیسا پہنے گا، کس سے نکاح کرے گا، کہاں آرام کرے گا اور کیا جمع کرے گا ؟ یہ سب تو نفس اور طبیعت کا فکر ہے پس کہاں ہے قلب اور باطن کا فکر یعنی حق تعالیٰ شانہ کی طلب ؟ تیرا فکر وہی ہے جو تجھ کو مشغول و محزن بنائے رکھے پس مناسب ہے کہ تیرا فکر تیرارب اور وہ چیز ہو جو رب کے پاس ہے- دنیا کا بدل بھی موجود ہے یعنی آخرت اور مخلوق کا بدل بھی موجودہے یعنی خالق-پس اس دنیا میں جس چیز کو بھی تو چھوڑے گا عقبیٰ میں اس کا عوض اور اس سے بہتر بدل تیرے لیے پیدا کر دے گا یوں سمجھ کہ تیری عمر میں صرف یہی ایک دن باقی رہ گیا ہے- پس آخرت کے لیے تیار رہو اور ملک الموت کا نشانہ بن - دنیا لوگوں کی روٹی پکانے والی ہے اورآخرت ان کا آباد ہونے کا مقام ہے- ﴿الفتح الربانیمع ترجمہ واصل عربی متن ،ص:۹۱﴾

فرمان سلطان العارفین حضرت سخی سلطان حق باھو ؒ :

جیوندیاں مڑ رہناں ہووے تاں ویس فقیراں بہیے ھو

جے کوئی سٹے گوڈر کُوڑا وانگ اَرُوڑی سَہیے ھو

جے کوئی کَڈھے گاہلاں مِہنے اُس نوں جِی جِی کَہیے ھو

گِلا اُلاہماں بھَنڈی خُواری یار دے پَاروں سَہیے ھو

قادر دے ہَتھ ڈور اساڈی باھو(رح) جیوں رکھے تیوں رہیے ھو

فرمان قائداعظم محمد علی جناح ؒ :

ایمان ، اتحاد، تنطیمہمارے مذہب نے یہی سکھایا ہے کہ ہمیشہ موت کے لیے تیار ہونا چاہیے- پاکستان اور اسلام کی عزت بچانے کے لیے ہمیں بہادری سے موت کا مقابلہ کرنا چاہیے- مسلمان کے لیے اس سے بہتر وسیلہ نجات اور کوئی نہیں ہو سکتا کہ حق کی خاطر شہید کی موت مرے- ﴿جلسۂ عام، لاہور-۰۳ اکتوبر ۷۴۹۱ئ ﴾

فرمان علامہ محمد اقبال ؒ : 

ہو قیدِ مقامی تو نتیجہ ہے تباہی

رہ بحر میں آزادِ وطن صورتِ ماہی

گفتار سیاست میںوطن اور ہی کچھ ہے

 ارشاد نبوت میں وطن اور ہی کچھ ہے ﴿بانگ درا﴾

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر