اقتباس

اقتباس

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:

’’الملک یومئذ ن الحق للرحمن ط وکان یوما علی الکفرین عسیرا؁ و یوم یعض الظالم علی یدیہ یقول یلیتنی اتخذت مع الرسول سبیلا ؁ یویلتی لیتنی لم اتخذ فلانا خلیلا ‘‘

’’اس دن سچی بادشاہی رحمٰن کی ہے اور وہ دن کافروں پر سخت ہے اور جس دن ظالم اپنے ہاتھ چبا چبا لے گا کہ ہائے کسی طرح سے میں نے رسول کے ساتھ راہ لی ہوتی -وائے خرابی میری ہائے کسی طرح میں نے فلانے کو دوست نہ بنایا ہوتا ‘‘-(الفرقان:26-28)

 رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:

’’ لا ينبغي لامْرئ يقوم مقاما فيه مقال حق إلا تكلم به، فإنه لن يقدم أجله، ولا يحرمه رزقا هو له ‘‘

 ’’جو شخص کسی مقام پر کھڑے ہو کر حق بات کہہ سکتا ہے تو اس کیلئے درست نہیں کہ حق بات نہ کہے کیونکہ حق بات کہنا ا س کی موت کو مقدم کر سکتا ہے نہ اس کے لکھے ہوئے رزق سے اسے محروم کر سکتا ہے‘‘-

(شُعب الایمان،رقم الحدیث:7172)

فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ:

’’اے سیاست دانو! میری حفاظت میں آجاؤ،اللہ عزوجل نے مجھے کامل قوت عطافرمائی ہے-اولیاء اللہ تمہیں وہی حکم دیتے ہیں جس چیز کا اللہ عزوجل نےتمہیں حکم فرمایا ہے اور اس سے روکتے ہیں جس چیز سے اللہ عزوجل نے تمہیں روکا ہے -تمہاری خیرخواہی ان کے سپرد کردی گئی ہے وہ نصیحت کرنے میں اپنی امانت ادا کرتے ہیں،تم دارِحکمت میں اپناعمل کرو تاکہ دارِ قدرت تک پہنچ سکو،دنیا دارِحکمت ہے اور آخرت دارِ قدرت-حکمت کو آلات و اسباب اور اوزاروں کی ضرورت ہے اور قدرت اس کی محتاج نہیں-اللہ رب العزت نے ایسا اس لیے کیا ہے کہ دارِ قدرت، دارِحکمت سے الگ ہوجائے-آخرت میں اشیاء بغیر کسی سبب کے وجود پائیں گی-وہاں تمہارےاعضاء بول رہے ہوں گے-اللہ عزوجل کی جونافرنیاں تم نے کی ہیں، تمہارے اعضاء ان کی گواہی دیں گے-تمام راز کھل جائیں گے اور تمام چھپی باتیں ظاہر ہو جائیں گی-تم چاہو خواہ نہ چاہو تمہاری مرضی نہیں چلےگی ‘‘-(الفتح الربانی)

فرمان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ:

پڑھ پڑھ علم ملوک رجھاون کیا ہویا اس پڑھیاں ھُو
ہرگز مکھن مول ناں آوے پھٹے ددھ دے کڑھیاں ھُو
آکھ چنڈورا ہتھ کے آئیو اس انگوری چنیاں ھُو
ہک دل خستہ رکھیں راضی باھُوؒ لہیں عبادت ورہیاں ھُو
(ابیاتِ باھو)

فرمان قائداعظم محمد علی جناح ؒ:

ایمان ، اتحاد، تنظیم

’’مسلمان متحد ہوجائیں اور وہ شاندار کردار ادا کریں ،جو ان کی ماضی اور ان کی روایات کی شان کے شایان ہو، میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ جذباتیت کو جھٹک دیں اور حقا ئق کا مقابلہ کریں- آپؒ نے آنے والے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا :آئیے ہم بہترین کی توقع کریں اور بدترین کا مقابلہ کرنے کی تیاری‘ ‘-

(سکندرآباد میں جلسہ عام سے خطاب،13 جولائی 1946ء)

فرمان علامہ محمد اقبال ؒ:

خود گیری و خود داری و گلبانگ 'انا الحق'
آزاد ہو سالک تو ہیں یہ اس کے مقامات
محکوم ہو سالک تو یہی اس کا 'ہمہ اوست'
خود مردہ و خود مرقد و خود مرگ مفاجات!
(ارمغان حجاز)

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر