پاکستان

پاکستان

 

میری دھرتی مرا تجھ پر ابھی ایمان باقی ہے
محمد (ﷺ) کی بشارت پر میرا ایقان باقی ہے

برستی ہیں خدا کی رحمتیں دن رات خطے پر
خدائے لم یزل کا دین اور قرآن باقی ہے

ہماری سر بلندی ہے یقیں محکم عمل پیہم
ابھی، قائد سے جو باندھا گیا، پیمان باقی ہے

مرے اقبال کے شاہین کی پرواز اونچی ہے
بلندی فکر کی ہے باز کا عنوان باقی ہے

جہاں راوی روایت کر رہا ہے دور شاہی کی
وہیں لاہور میں تاریخ اور ایوان باقی ہے

جئے کشمیر، اور سونے کی دھرتی پنج آبے کی
کہ گلگت ،سندھ، خیبر اور بلوچستان باقی ہے

قلندر شان سیہون کی کراچی دولت کشور
مری تہذیب میرا قریۂ مہران باقی ہے

مرے (مسلم) نے تھاما ہے ہلالی سبز پر چم کو
ھو الحق ھو مرے باھو کا یہ فیضان باقی ہے

بہ شکل سید ہجویر فیض قدس جاری ہے
خوشا زریں کہ یہ گنجینۂ عرفان باقی ہے

                         ٭٭٭ 

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر