اقبال تری فکر ونظر سب سے جدا ہے (نظم)

اقبال تری فکر ونظر سب سے جدا ہے (نظم)

اقبال تری فکر ونظر سب سے جدا ہے (نظم)

مصنف: مستحسن رضا جامی نومبر 2024

امت کے جوانوں پہ تری خاص نظر ہے
اب تک تیرے پیغام کا ذہنوں پہ اثر ہے

ملتا ہے کہیں درسِ خودی تیری نِدا میں
نُصرت کے اشارے ہیں کہیں حرف و دعا میں

اقبالؔ تری فکر و نظر سب سے جُدا ہے
خالق کی ترے شعر پہ بے مثل عطا ہے

نظموں میں تری خاص ہی تاثیرِ سُخن ہے 
غزلیں ہیں کہ پھیلا ہوا پر نُور چمن ہے

یہ تُو نے دیا درس کہ یکجائی ہے لازم
ظاہر کے سوا دل کی بھی بینائی ہے لازم

سوئی ہوئی اک قوم کو ہے تُو نے جگایا
خودداری و بیداری کا ہے راز بتایا

پیدا نہ ہوا پھر کوئی اقبالؔ سا حُب دار
تھا جس کا سخن سوز سے اور فکر سے سرشار

اے کاش کہ اقبالؔ کی آواز کو سمجھیں
جو قلب سے نکلا ہے اُسی ساز کو سمجھیں

مولا کرے مقبول دُعا حضرتِ اقبالؔ
یہ امتِ مسکین ہو اے کاش کہ خوشحال

٭٭٭ 

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر