حضرت امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت (قدس اللہ سرہٗ)
ولادت ( 80 ھ) کوفہ میں ہوئی اور وہیں پر تعلیم و تربیت حاصل کی اور وصال (150ھ) بغداد میں ہوا-
مشہور اساتذہ
1-حماد بن ابی سلیمان 2-عطاء بن ابی رباح 3-الشعبی 4-ہشام بن عروۃ |
مشہور شاگرد
1- قاضی ابو یوسف 2- محمد بن حسن الشیبانی 3- زفر بن الھذیل 4-حسن بن زیاد اللؤلؤی |
مشہور تصنیفات
1-الفقہ الاکبر 2-العالم و المتعلم |
اصولِ مذہب
1-کتاب 2-سنت 3-اجماع 4-اقوالِ صحابہ 5-قیاس 6-استحسان 7-عُرف
|
فقہ حنفی کی ترویج واشاعت کے ادوار ومراحل
تدوین و تکوین کا دور (120ھ-204ھ)
v مذہب کی بنیاد رکھی گئی - v امام صاحب کے اصحاب کا آپؒ کی آراء کو جمع و ترتیب، ان میں مزید غور و فکر اور چھان بین ، ان کی نشرو اشاعت اور امام صاحب کی وفات کے بعد انہی کی آراء کی جانب رجوع رکھنا |
نشر واشاعت کا دور (204ھ-710ھ)
v فقہ حنفی کی توسیع ، تشہیر اور وسعتِ اجتہاد v مشائخ اور کبار علمائے مذہب کاظہور v فقہ حنفی کی چھان بین، اصطلاحات کی حد بندی، ترجیح اور تخریج کے اصول کا وضع ہونا v تالیف و تدوین کی بنیاد رکھی گئی v کتبِ فتاوٰی اور نوازل (پیش آمدہ مسائل) کی ترتیب و تشہیر v فقہ حنفی کے مطابق اصولِ حدیث کا مرتب ہونا v مدرسہ مشایخ عراق اور مدرسہ مشایخ سمرقند کا قیام |
عروج کا دور (710ھ---)
v فقہی استحکام v اسلاف کی فقہی آراء و اقوال پر اعتماد v فقہ حنفی کے مسائل اور فروعات کی تشہیر اور وضاحت v مکمل وضاحت کے ساتھ راجح مذہب اور رائےکا ظہور |
فقہ حنفی کے مدارس
مدرسہ مشایخ عراق اس مدرسہ میں امام ابوحنیفہؒ اور آپ کے ابتدائی اصحاب کے طریقہ کو آگے بڑھایا اور اس کےسرخیل ابو الحسن کرخیؒ ہیں- |
مدرسۂ مشایخ ِ سمرقند یہ مدرسہ مسائلِ اصول اور مسائلِ عقائد کے ساتھ ربط کے باعث ممتاز تھا - اس کے سرخیل امام الآئمہ ابو منصور ماتریدیؒ ہیں- |
فقہ حنفی کی اہم کتب
اہم کتب
1-کتاب ظاھر الروایۃ: -الاصل -الزیادات -الجامع الصغیر -الجامع الکبیر -السیر الصغیر 2-الکافی 3- المبسوط 4-بدائع الصنائع 5-رد المحتار 7-عمدۃ الرعایۃ |
اہم متون
1-مختصر الطحاوی 2-مختصر الکرخی 3-مختصر القدوری 4-بدایۃ المبتدی 5-وقایۃ الروایۃ 6-المختار اللفتوی 7-مجمع البحرین 8-کنز الدقائق 9-النقایۃ مختصر الوقایہ 10-ملتقی الابحر |
اہم کتبِ فتاوٰی
1-فتاوی ولوالجیۃ 2-فتاوی سراجیۃ 3- فتاوی عالمگیری /الھندیہ 4-فتاوی بزّازیہ 5- فتاوی قاضیخان 6-فتاوی تاتارخانیہ 7- فتاوی الخانیۃ 8- فتاوی رضویہ
|
فقہ حنفی کی اہم اصطلاحات
فقہ حنفی کیکتب کی اہم اصطلاحات
(مسائل الاصول / ظاہر الروایۃ): یہ ان مسائل کو کہتے ہیں جو امام اعظم ابو حنیفہ، امام ابو یوسف،امام محمد بن حسن شیبانی سے مروی ہیں ان کو امام محمد نے چھ کتب میں جمع کیا: (الاصل، الزیادات، الجامع الصغیر، الجامع الکبیر، السیر الصغیر) (النوادر): یہ ان مسائل کو کہتے ہیں جو امام اعظم اور آپ کے اصحاب سے مروی ہیں لیکن یہ ظاہر الروایہ کی کتب میں نہیں ہیں- (الاصل): اس سے مراد امام محمد کی مبسوط ہے- (الکتاب): اس سے مراد مختصر القدوری ہے- (المبسوط): اس سے مراد شمس الآئمہ سرخسی کی مبسوط ہے- (المتون الثلاثۃ): اس سے مراد مختصر القدروی، الوقایہ لتاج الشریعہ اور کنز الدقائق للنسفی کےمتون ہیں- (المتون الاربعۃ): اس سے مراد پہلے تین متون اور ابو الفضل عبد اللہ بن محمود الموصلی کی المختار اور ظفر الدین احمد بن علی البغدادی کی مجمع البحرین کے متون ہیں- |
فقہ حنفی کے مشائخ عظام کی اہم اصطلاحات
(امام الاعظم):ابو حنیفہ (شیخان): ابو حنیفہ اور ابو یوسف (طرفان):ابو حنیفہ اور محمد بن حسن شیبانی (صاحبان): ابو یوسف اور امام محمد (ائمتنا الثلاثۃ): ابو حنیفۃ ، ابو یوسف اور امام محمد (السلف): ابو حنیفہ سے امام محمد تک فقہاء (الخلف): امام محمد بن حسن شیبانی سے شمس الائمہ حلوانی تک فقہاء (المتاخرون): شمس الائمہ حلوانی سے حافظ الدین الکبیر البخاری تک فقہاء (شمس الائمۃ): امام سرخسی (مفتی الثقلین): عمر بن محمد النسفی (امام الحرمین): یوسف الجرجانی (امام الھندی): ابو اللیث نصر بن محمد احمد السمرقندی (اعلٰی حضرت): مولانا احمد رضا خان قادری |
وہ سلطنتیں جن کا عدالتی نظام فقہ حنفی پہ مبنی تھا
خلافت عباسیہ - خلافت عثمانیہ - زنگی سلطنت - سلطنتِ سامانیان - غزنوی سلطنت - قراخانی سلطنت - مملوک سلطنت - خوارزم شاہی سلطنت - آلِ سلجوق - سلطنتِ مغلیہ - وسط ایشیا، برصغیر پاک و ہند ، چین ، روس ، قفقاز اور بلقان کے خطوں کی تقریباً تمام چھوٹی بڑی مسلم سلطنتیں اور ریاستیں -
وہ ممالک جن کی اکثریت مسلمان آبادی حنفی قانون کی پیروکار ہے
پاکستان - ہندوستان - بنگلہ دیش - مالدیپ - اُردن - لبنان - شام - عراق - ترکیہ - سائپرس - افغانستان - تاجیکستان - ازبکستان - قازقستان - ترکمانستان - کرغیزستان - چائنا - روس - چیچنیا - بوسنیا - کوسوو -