گوشہ اقبال

اقبالؒ کی نظم"مسجدِ قرطبہ"کاتجزیاتی مطالعہ

مصنف: مجتبیٰ حسن نومبر 2024

نظم کا مرکزی موضوع جسے ایک تحریک کہنا زیادہ مناسب ہوگا ’’مسجد قرطبہ‘‘ ہے- یہ ہسپانوی تاریخ کے ایک اہم دور کی نشاندہی کرتی ہے جو ’’خونِ مسلماں‘‘ کا امین ہے- اسی لئے علامہ اقبالؒکی نظر میں ہسپانیہ کی سرزمین حرم کی مانند پاک ہے اور قرطبہ کی مسجد ایک یادگارہی ...

مزید پڑھیں


بانگِ درا کی نظم "عقل ودِل "کا مختصر تجزیاتی مطالعہ

مصنف: ڈاکٹر وزیر آغا نومبر 2024

عقل نے ایک دن یہ دل سے کہا بھُولے بھٹکے کی رہنما ہُوں میں ہوں زمیں پر، گزر فلک پہ مرا دیکھ تو کس قدر رسا ہوں میں کام دنیا میں رہبری ہے مرا مثل خضرِ خجستہ پا ہوں میں ہوں مفسِّر کتابِ ہستی کی مظہرِ شانِ کبریا ہوں میں بوند اک خون کی ہے تُو لیکن غیرتِ لعلِ بے بہا ہوں میں دل نے ...

مزید پڑھیں


بالِ جبریل سے ایک غزل کا مطالعہ

مصنف: صاحبزادہ سلطان احمد علی نومبر 2024

بال جبریل نہ صرف بہترین طویل نظموں کا مجموعہ ہے جن میں ’’مسجد قرطبہ‘‘، ’’ذوق و شوق‘‘ اور ’’ساقی نامہ‘‘شامل ہیں بلکہ اس کتاب میں زیادہ تر ایسی غزلیات شامل ہیں جنہیں حضرت علامہ اقبال کے اردو کلام کا بہترین نمونہ اورغزل کی نمائندہ تخلیق سمجھا ...

مزید پڑھیں


فکرِاقبال، سائنسی اندازِفکراورعصرحاضرکےتقاضے

مصنف: ڈاکٹرعثمان حسن نومبر 2024

تاریخِ عالم شاہد ہے کہ کسی قوم کی ترقی علوم و فنون میں ترقی کی مرہونِ منت ہوتی ہے- انہیں قوموں نے دنیا میں سکہ جمایا جو علم دوست رہیں کیونکہ سائنسی دریافت اور ایجادات علمی اندازِ فکر ہی کے نتیجے میں سامنے آئیں-یہ سبب ہے کہ اسلام کے سنہری دور میں مسلمانوں نے علم پر خاطر خواہ ...

مزید پڑھیں


خوشحال خان خٹک اور علامہ محمد اقبال : عصر حاضر میں اہمیت

مصنف: مسلم انسٹیٹیوٹ نومبر 2024

سیشن اول مسلم انسٹیٹیوٹ نے گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کے اشتراک سے منگل 13 اگست 2024 کو گورنر ہاؤس پشاور میں کانفرنس کا انعقاد کیا- گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، جس کے بعد مسلم انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین صاحبزادہ سلطان احمد علی نے افتتاحی کلمات ادا کئے- ...

مزید پڑھیں


بلوچی ادب اور فکرِ اقبال

مصنف: محمد اشفاق گورچانی نومبر 2024

ادب کسی بھی معاشرے میں روح کی حیثیت رکھتا ہے-ڈاکٹر جمیل جالبی کہتے ہیں ،ادب معاشرے کی روح کا ترجمان ہوتا ہے- کسی معاشرے میں ادب پیدا نہیں ہو رہا ہو تو عام آدمی بھی ادب کو بے معنی سر گرمی سمجھتا ہے اس کا مطلب ہے معاشرہ اندر سے بیمار ہے- یہ حقیقت ہے کہ ادب معاشرہ کی تہذیب و ترقی کے ...

مزید پڑھیں


اقبال تری فکر ونظر سب سے جدا ہے (نظم)

مصنف: مستحسن رضا جامی نومبر 2024

امت کے جوانوں پہ تری خاص نظر ہے اب تک تیرے پیغام کا ذہنوں پہ اثر ہے ملتا ہے کہیں درسِ خودی تیری نِدا میں نُصرت کے اشارے ہیں کہیں حرف و دعا میں اقبالؔ تری فکر و نظر سب سے جُدا ہے خالق کی ترے شعر پہ بے مثل عطا ہے نظموں میں تری خاص ہی تاثیرِ سُخن ہے  غزلیں ہیں کہ ...

مزید پڑھیں


نوعِ انسان را پیامِ آخرین

مصنف: حافظ محمد شہباز عزیز اپریل 2023

عنوانِ بحث حکیم الاُمّت علامہ محمد اقبا لؒ کی معروف فارسی تصنیف ’’رموزِ بیخودی ‘‘کی نظم ’’در معنی اینکه نظام ملت غیر از آئین صورت نبندد و آئین ملت محمدیه قرآن است‘‘ سے  ماخوذ ہے : مکمل شعر کچھ اس طرح ہے: نوع انسان را پیام آخرین حامل او رحمة ...

مزید پڑھیں


علامہ اقبال کے پہلے خطبے

مصنف: لئیق احمد جنوری 2021

1.      خطبے کے تناظر میں علم کی تعریف: علم دراصل ذہن انسانی کی اس کاوش کا نام ہے جو وہ اپنی ذات اور اپنے اردگرد پھیلے ہوئے ماحول یا بالفاظِ دیگر مادّی کائنات کے بارے میں صحیح صحیح فہم پیدا کرنے کیلیے تیار کرتا ہے یعنی خیال اور وہم کو علم نہیں کہا جاسکتا- علم ایک ...

مزید پڑھیں


علامہ اقبال کی کتاب

مصنف: لئیق احمد نومبر 2020

علامہ اقبالؒ ایک ماہر فلسفی،مفکر، بہترین سیاسی بصیرت رکھنے والے اور اوجِ کمال کے شاعر تھے- آپؒ کا تمام تر شعری سرمایہ فارسی اور اُردو زبان میں ہے اور ان دونوں زبانوں میں ان کے شعری مجموعے الگ الگ شائع ہوتے رہے ہیں لیکن علامہ اقبالؒ خود اپنے فارسی اشعار میں فرماتے ہیں جس کا ...

مزید پڑھیں


اساسِ فکرِاقبال

مصنف: ریاض احمد ستمبر 2020

فکرِ انسانی کے ارتقاء اور اُس کی تربیت کا اگر جائزہ لیا جائے تو یہ بات عیاں ہوتی ہےکہ ہر دور میں ادب اور خاص طور پر شاعری نے انسانی فکری تربیت اور ذہن انسانی کے ارتقاء میں کلیدی کردار ادا کیا ہے -فکر اور عمل دونوں لازم ملزوم ہیں-فکرعمل پر مقدم ہے - دنیا کے جتنے دماغ تھے یا ہیں اُن ...

مزید پڑھیں


آدمیت اور احترام آدمیت (حضرت سلطان باھوؒ اور علامہ اقبالؒ کے افکار کا تقابلی جائزہ)

مصنف: صاحبزادہ میاں محمد ضیاءالدین نومبر 2014

قدرت کایہ دستورِ ازلی ہے جب بھی انسان اپنے خالق سے دور ہونے لگتا ہے تووہ ذات اپنے محبوب بندو ںکو اس دنیا میںبھیجتی ہے جو انسانیت کی رہنمائی کرتے اور اسے خالق کی طرف بلاتے ہیں-حضرت سخی سلطان باھُو رحمۃاللہ علیہ اور حکیم الامت علامہ اقبال رحمۃاللہ علیہ بھی انہی ہستیوں میں سے ہیں ...

مزید پڑھیں


دگردانائےرازآیدکہ ناید؟

مصنف: حافظ محمد شہباز عزیز جون 2019

کائنات میں ایسی عظیم شخصیات کا ظہور صدیوں بعد ہوتا ہے جن کی زندگی خدمتِ خلق، مساوات ِانسانی، دردِ انسانیت، عظمت و توقیر انسانی، حقوق انسانی کی علم برداری اور احترامِ آدمیت کے پرچار کیلئے وقف ہو- باالفاظ دیگر یوں کہ انہوں نے اپنی زندگی خدمتِ خلق کے لئے وقف کردی اور دوسروں کو اس ...

مزید پڑھیں


فکرِاقبالؒ اور اسلامیانِ ہندکامستقبل : حالیہ ہندوشدت پسندی کے تناظر میں

مصنف: حافظ محمد شہباز عزیز اپریل 2020

حکیم الاُمت حضرت علامہ اقبالؒ جہاں ایک عظیم مدبّر اور صاحبِ بصیر ت مفکر تھے وہیں آپ ایک عبقری سیاستدان بھی تھے- اقبالؒ نے نہ صرف اسلامیان ِ ہند کے مستقبل کیلئے ایک سیاسی نصب العین وضع کیا بلکہ آزاد اسلامی ریاست (پاکستان) کی نظریاتی اساس بھی فراہم کی- تحریک ِآزادی میں فکرِ اقبال ...

مزید پڑھیں


اقبال:سماجی ومعاشی تناظر (فکری خطاب)

مصنف: صاحبزادہ سلطان احمد علی اپریل 2019

اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِيْن، وَالصَّلاۃ وَالسَّلام عَلَی سید الانبیاء والمرسلین وَعَلیٰ آله وَاَصْحَابه اَجْمَعِيْن: قابلِ احترام ڈاکٹر محمد حنیف صاحب،قابل احترام ڈاکٹر مسعود الحسن صاحب،قابل احترام ڈاکٹر ابن حسن صاحب، قابل احترام ڈاکٹر صادق شاہد صا حب، جناب ...

مزید پڑھیں


اقبال اور سلطانی جمہور کا اسلامی تصور

مصنف: پروفیسرفتح محمد ملک نومبر 2016

کثرتِ تعبیر نے اقبال کے جن خوابوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے اُن میں سے ایک خواب دین اور سیاست کی یکجائی کا خواب بھی ہے"جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی"کے سے مصرعوں اور اشعار کو اپنے سیاق و سباق سے کا ٹ کر بعض طبقے یوں پیش کرتے ہیں جیسے اقبال "تھیاکریسی" کی وکالت کر رہے ...

مزید پڑھیں


مطالعہ بیدل (فکربرگساںکی روشنی میں)

مصنف: علامہ محمد اقبالؒ نومبر 2016

جب تک اقبال کی نثر کو مکمل طور پہ نہ سمجھا جائے تب تک کما حقہٗ  اقبال کا شعری فکر نہیں سمجھا جا سکتا اِس لئے علامہ اقبال نے مختلف موضوعات پہ جو مقالات تحریر کئے ہیں اُن کو وقتاً فوقتاً ماہنامہ ’’مرأۃ العارفین ‘‘میں شائع کیا جاتا ہے  -زیرِ نظر مضمون ...

مزید پڑھیں


واپس اوپر