سیدنا امام حسین(رضی اللہ عنہ) نمبر

نواسہ رسول(ﷺ) شانہ رسول(ﷺ) پر

مصنف: محمد ذیشان دانش جولائی 2024

انسان کا ظاہری وجود اپنے تخلیقی مراحل میں تھا ، جب اللہ  تعالیٰ نے عظمتِ انسان کا اعلان کیا -اس حکم کے عام ہونے پر دو فکروں نے جنم لیا ایک تسلیم و رضا کی فکر تھی، دوسری بغاوت و سرکشی کی-اول الذکر کو ’’فکرِ جبرائیل ‘‘ کہتے ہیں جو عزت کی پوشاک پہنے ، اخلاص سے آراستہ ، ...

مزید پڑھیں


سیدنا حضرت امام حسین(رضی اللہ عنہ) : نظریہ توحید کے پیامبر

مصنف: میاں محمد ضیاء الدین جولائی 2024

اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کی توفیقِ خاص سے جب آدمی مُسلمان ہوتا ہے، توحید و رسالت کا اقرار کرتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، ایک طرف تو یہ اللہ تعالیٰ کے معبود برحق اور اس کے وحدہ لاشریک ہونے کی گواہی ہے اور دوسری طرف مَعبودان باطلہ کے باطل ہونے کا اقرار ہے اور ...

مزید پڑھیں


سیدنا امام حسین(رضی اللہ عنہ) کے پندو نصائح

مصنف: مفتی میاں عابد علی ماتریدی جولائی 2024

کسی شخص کو نصیحت کرنا یا اسےکوئی اچھی بات بتانا گویا کہ اس شخص پر احسان کرنا ہے-قرآن پاک میں کئی مقامات پرپند و نصائح کو ذکر کیا گیا ہےجس سے اس کی اہمیت و افادیت کا پتا چلتاہے- نصیحت کی ضرورت و اہمیت کے پیشِ نظر ہمارے اکابرین نے بھی لوگوں کو بھلائی کی غرض سے بہترین نصیحتیں فرمائی ...

مزید پڑھیں


مستشرقین اور واقعہ کربلا کا سیاسی تجزیہ

مصنف: وسیم فارابی جولائی 2024

مستشرقیت (Orientalism) 18 ویں اور 19 ویں صدی کا مغربی(Western) علمی و تحقیقی نظام تھا جس میں ایشیائی معاشروں بالخصوص مشرقِ وسطیٰ(Middle East) اور برِ صغیر کے زبان ، ادب ، مذہب ، فلسفہ ، تاریخ، آرٹ اور قوانین کا مغربی محققین کی طرف سےمطالعہ کیا گیا-ان محققین کو آج مستشرقین/استشراقی مفکرین (Orientalists ...

مزید پڑھیں


حضور نبی کریم (ﷺ) کو اللہ عزوجل نے نبوت و رسالت کا آخری پیغمبر بناکر مبعوث فرمایا- آپ (ﷺ)پر نبوت کا اتمام ہوا- تو دین ِمحمدی (ﷺ) کے اتمام کی ایک نئی جہت متعین ہوگئی- رسالت ونبوت کے آخری درخشندہ ستارے نے عظیم فریضہ نبوت کے باب کو مقفل (بند) فرما دیا-ختم نبوت کے ابدی فیضان نے فقر ...

مزید پڑھیں


حسینیت اور ملائیت: سلطان باھو اور علامہ اقبال کے فکری اشتراک کا ایک پہلو

مصنف: سیدعزیزاللہ شاہ ایڈووکیٹ جولائی 2024

دینِ اسلام کی اساس اُس نظریہ پر ہے جو انسان کو ’’ لَا خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُوْنَ‘‘ کا مستحق بناتی ہے اور حضرت انسان(مومن) خوفِ خدا کے سوا کسی کا خوف نہیں رکھتا- اس کا علم اور اس کا عمل حق ہوجاتا ہے اور محض حق کے لئے (ہی) ہوتا ہے اور وہ باطل کے آگے سیسہ ...

مزید پڑھیں


سید الشہدا ء حضرت امام حسین (رضی اللہ عنہ) کے خطوط و خطبات کا اجمالی جائزہ

مصنف: مفتی محمد اسماعیل خان نیازی جولائی 2024

وارث ِ علوم ِ نبیؐ، پیکرِ جود و سخا، نواسۂ رسول (ﷺ)، جگرگوشہ ِ بتول (رضی اللہ عنہا)،سیّد الشہداء حضرت امام حسین (رضی اللہ عنہ)   مکہ مکرمہ میں امن وسکون سے اپنی حیات مبارکہ کے شب وروز بسرفرمارہے تھے حکومت کی مخالفت کے باوجود کسی کی ہمت نہ تھی کہ آپ (رضی اللہ عنہ) کی طرف میلی ...

مزید پڑھیں


دربار رسالت ﷺ میں شہادتِ حسین (رضی اللہ عنہ) کے تذکرے

مصنف: مفتی محمد صدیق خان قادری جولائی 2024

اگر ہم تھوڑا سا غور کریں تو یہ حقیقت ہے کہ کسی بھی شہادت کا چرچا کسی کےشہید ہونے کے بعد ہوتا ہے لیکن اگر ہم احادیث و آثار کا مطالعہ کریں تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ حضرت امام حسین (رضی اللہ عنہ) کی شہادت کا تذکرہ آپؓ کے شہید ہونے سے پہلے ہی ملتا ہے-زیر نظر مضمون میں ...

مزید پڑھیں


فلسفہ فضیلت اور تعلیماتِ حضرت سلطان باھوؒ میں سادات(رضی اللہ عنھم) کا مقام

مصنف: مفتی محمد شیرالقادری جولائی 2024

اللہ تعالیٰ نے کسی بھی چیز کو فضول پیدا نہیں کیا بلکہ ہر ایک چیز کو مختلف خوبیوں اورفضیلتوں کے ساتھ نوازا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ ہر ایک کی خوبی اور فضیلت تک ہر ایک کی رسائی نہ ہو سکے- جب کسی چیز کی فضیلت بیان کی ہے،تو اِس فضیلت کے پسِ منظر میں متکلم کے کچھ مقاصد پوشیدہ ہوتے ...

مزید پڑھیں


کلاسیک اردو شعراء کے کلام میں تذکرہ امام حسین(رضی اللہ عنہ)

مصنف: مستحسن رضا جامی جولائی 2024

کلاسیک ادب اردو زبان میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے-کلاسیک ادب نے اردو زبان پر ایسے گہرے نقوش چھوڑے ہیں کہ آج کا قاری اساتذہ کی فکر اور اسلوب کا مطالعہ کر کے مبہوت رہ جاتاہے-اساتذہ کے کلام میں زبان دانی کے ایسے شاہکار نمونے موجود ہیں جن کو دنیا کی دوسری بڑی زبانوں کے ادب کے برابر ...

مزید پڑھیں


واقعہ کربلا: کلامِ شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کی روشنی میں

مصنف: مقصود احمد جولائی 2024

ذبح عظیم کے واقعہ سے کون واقف نہیں، اسلام کے جھنڈے کی سربلندی اور شجر اسلام کی آبیاری کے لیے امام عالی مقام سیدنا امام حسین(رضی اللہ عنہ) نے اپنے خون اور سر مبارک کی قربانی پیش کی-اس واقعہ کو ہر ایک نے اپنے اپنے انداز میں اپنے کتب میں درج کیا- ہمارا آج کا موضوع سندھ کے مشہور شاعر ...

مزید پڑھیں


حسین عشق ہیں اور عشق کی نہایت ہیں جو انتہاہیں وہی لاجرم بدایت ہیں ’’حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے‘‘ سن لو نبی کا قول ہیں وہ قول کی روایت ہیں روان و روح شہیدان کربلا اب تک بدن میں دین کے جاں کی طرح سرایت ہیں وہ ماہ و مہر امامت، نماد جودو سخا دیے ہیں سر، ز ...

مزید پڑھیں


واپس اوپر